فرانسیسی شہر سٹراسبرگ میں زرعی کمپنی کے گودام میں دھماکہ گیارہ افراد زخمی

بدھ 6 جون 2018 20:18

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) فرانسیسی شہر سٹراسبرگ میں زرعی کمپنی کے گودام میں دھماکے کے نتیجے میں گیارہ افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکے سے 11افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکہ کے بعد کالے دھویں کے بادل اٹھ رہے ہیں جبکہ 70 کے قریب فائر فائٹرز کو دھماکہ کی جگہ روانہ کردیا گیا ہے۔ فوری طور پر دھماکے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں

متعلقہ عنوان :