پی ٹی آئی اقتدار میں آکر قوم کی لوٹی ہوئی ایک ایک پائی پائی کا حساب لے گی :فرخ جاوید مون

بدھ جون 20:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ(ن) لیگ نے 10سالوں سے صوبے میں لوٹ مار کا بازار گرم کیے رکھا، کمیشن اور مال بنا نے کے لیے 56ڈمی کمپنیاں بنائی گئیںاور قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا شہباز شریف کا یہ اقرار کرنا کہ صاف پانی کمپنی عوام کو پینے کا ایک گلاس پانی بھی صاف مہیا نہیں کر سکی نام نہاد خادم اعلی کی ناقص کارکردگی کو ثابت کرتا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی اقتدار میں آکر قوم کی لوٹی ہوئی ایک ایک پائی پائی کا حساب لے گی شریف خاندان نے قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا، ترقیاتی کاموں کے ان جھوٹے دعوے داروں نے صوبے کو کھربوں کا مقروض کر دیاجلد عدالتوں میں ان کے تما م پول کھل جائیں گے اور ان کے اصل کرتوت کھل کر عوام کے سامنے آجائیں گے، شریف فیملی نے بڑے منظم انداز سے پنجاب میں لوٹ مار کی،،پاکستان پر70برسوں سے مفاد پرستوںاور ٹیکس چوروں کی حکومتیں مختلف رنگ وروپ اختیارکرکے برسرقتدار رہی ہیں، ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے، عوام کاکوئی پرسان حال نہیں،آج جس حالت میں وطن عزیز موجود ہے اس کے ذمہ دارکرپٹ اور ظالم حکمران ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انتخابات کا مرحلہ بھی آن پہنچا ہے اب وقت آگیا ہے کہ ان نام نہاد نمائندوں سے نجات حاصل کرکے اس ملک کی باگ ڈور پی ٹی آئی کی محب وطن قیادت کو سونپی جائے انتخابات میں عوام تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے جتوا کر شریف خاندان کو نشان عبرت بنا دیں گے۔