پنجاب حکومت کی جانب سے فنکاروں کو دیئے جانے والے امدادی چیک بائونس ہو گئے

حکومت جاتے جاتے فنکاروں سے بھی ہاتھ کر گئی ہے ،، اداکار نسیم قریشی

بدھ 6 جون 2018 20:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) پنجاب حکومت کی جانب سے فنکاروں کو دیئے جانے والے امدادی چیک بائونس ہو گئے ہیں جس پر ایک سینئر اداکار نسیم قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت نے بائونس ہونے والے امدادی چیکس، آرٹ، سپورٹس پروگرام کے تحت دیئے تھے۔

(جاری ہے)

نسرین قریشی کے مطابق مذکورہ چیکس جو ایک سال سے لٹکے ہوئے تھے۔ فنکاروں کو 31 مئی کو دیئے گئے۔ نسرین قریشی نے یہ بھی بتایا کہ پنجاب حکومت نے 20 فنکاروں کو 60 ہزار روپے سالانہ امداد دینا تھی۔

متعلقہ عنوان :