ساہیوال، سیاسی جماعت کے عہدیدار اوکاڑہ نعیم بیگ کی حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری 9جون تک منظور

بدھ 6 جون 2018 20:21

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) سپیشل جج انسداد دہشت گردی کورٹ ساہیوال ملک شبیر حسین اعوان نے ایک سیاسی جماعت کے عہدیدار اوکاڑہ نعیم بیگ کی حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری 9جون تک منظور کر لی ہے اور پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے ۔31اکتوبر 2015کے ضمنی انتخاب میں پولنگ اسٹیشن پر حکمران جماعت کے امیدوار کے ہارجانے پر پولنگ اسٹیشن پر حکمران جماعت کے کارکنوں نے ہنگامہ آرائی کی اور آگ پوسٹروں کو لگائی اور پریزائڈنگ آفیسر کو غیر قانونی حبس بے جا میں یر غمال بنایا ۔

کار سر کار میں مداخلت کی جس پر اٹھارہ عہدیداروں کے خلاف پولیس نے مقدمہ 341,435,186,353 ت پ 16ایم پی او اور 86عوامی نمائندگی ایکٹ اور 7انسداد دہشت گر دی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے چار کارکنوں کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

نعیم بیگ اور ان کے ساتھیوں کو اشتہاری مجرم قرار دے دیا تھا۔دریں اثناء عدالت نے جناز گاہ فائرنگ کیس میں ایک عورت کے مقدمہ قتل میں مسعود الحسن ایڈوکیٹ کی حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری 13جون تک منظور کر لی اور پولیس یوسف والہ سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے ۔اس مقدمہ میں تین ملزموں محمد علی ہمایوں،محمد علی یار اور شعیب احمد کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی اور ملزم فرار ہو گئے ۔23مئی کو جنازگاہ فائرنگ کے 21ملزموں کے خلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔