ضلع کونسل ہنگو کو اشیائے خوردونوش کی پرائس چیکنگ پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرکی بریفنگ

بدھ 6 جون 2018 20:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) ہنگومیں پرائس چیکنگ کے حوالے سے ضلع کونسل کاایک اجلاس زیرصدارت کنونئیر زیارت گل منعقد ہوا۔جس میں ضلع ناظم مفتی عبیداللہ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر صلاح الدین خان،اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لوکل گورنمنٹ عابد زمان اورضلع کونسل کے ممبرا ن کے علاوہ سرکاری محکموں کے حکام نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں منتخب عوامی نمائندوں نے پرائس چیکنگ کے حوالے سے مسائل کی نشاندہی کی اور اپنے تحفظات پیش بیان کیے۔

ضلع کونسل کے اجلاس میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر صلاح الدین خان نے بتایاکہ ضلعی حکومت کی نشاندہی پر غیر معیاری اشیاء خوردونوش اور دیگر خلاف ورزیوں پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام کو ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی کے لئے محکمہ خوراک متحرک ہے اورروزانہ کی بنیاد پر ہنگو،تحصیل ٹل دوآبہ اور ملحقہ جات میں پرائس چیکنگ کی جارہی ہے جس کے باعث کافی حد تک زائدالمیعاد اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر قابو پایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ چیکنگ کے دوران ہنگو،ٹل دوآبہ میں مختلف تجارتی مراکز اور چیکنگ پوائنٹس سے ہزاروں کاٹن پاپس،زائدالمیعاد مشروبات کو بر آمد کر کے ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی تلف کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں عوامی نمائندوں اورعلاقہ مشران کا تعاون نا گزیر ہے۔ ڈی ایف سی نے کہاکہ عوام کو ریلیف فراہم کر نے کے لئے محکمہ خوراک تمام وسائل بروئے لاتے ہوئے تاجر برادری کو حکومت کے مقررہ نرخ پر عمل درآمدکا پابند بنا دیا گیاہے۔ دریں اثناء ضلع ناظم مفتی عبید اللہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ خوراک کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیااور ضلعی حکومت کی طرف سے محکمہ خوراک کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی

متعلقہ عنوان :