رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں بھی کئی کئی گھنٹوں بجلی غائب رہنا معمول بن چکا ہے،صابرحسین اعوان

بدھ 6 جون 2018 20:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) صدر متحدہ مجلس عمل ضلع پشاور وامیدوار این اے 28 صابرحسین اعوان نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بھی کئی کئی گھنٹوں بجلی غائب رہنا معمول بن چکا ہے۔ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیی2018کی تاریخیں دینے والے اور چند دن قبل زیرولوڈشیڈنگ کے دعویدار حکمران آج شہروں اور دیہاتوں میں بدترین لوڈشیڈنگ پر شرم کے مارے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ہنوز جاری ہے اور شہروں میں6سی10گھنٹے جبکہ دیہات میں16گھنٹوں تک بجلی غائب رہتی ہے۔انہوںنے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کابراحال ہے جبکہ پشاورسمیت صوبے بھر کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت کے باعث عوام سراپا احتجاج ہیں۔

(جاری ہے)

رہی سہی کسر واپڈا حکام کی جانب سے اووربلنگ نے پوری کردی ہے۔ایم ایم اے کی حکومت ہوگی توسب سے زیادہ فنڈز لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور بجلی کے پیداوار پر خر چ کرے گی ۔

انہوںنے کہاکہ 2018کے انتخابات میں ملک وقوم کومتحدہ مجلس عمل جیسی صالح،باکردار قیادت کی ضرورت ہے جوحقیقی معنوں میں عوام کی فلاح وبہبود اورملکی سلامتی اور تحفظ کویقینی بنائے ۔ایم ایم اے کامیاب ہوکر ملک وقوم کی خدمت کرے گی۔پاکستان کے 20کروڑ عوام نے سیکولر اورلبرلز دونوں کوآزمالیا ہے۔اب اسلام کے نام لیوائوں کی باری ہے۔ہم انشاء اللہ ملک وقوم کومایوس نہیں کریں گے۔دینی جماعتوں کا اتحاد ملکی سلامتی کا ضامن ہے۔