Live Updates

سیاسی جماعتوں کی کمزوریوں سے ہمیشہ ان قوتوں نے فائدہ اٹھایا ہے،ملک سمندر خان کاسی ایڈووکیٹ

ملک میں لولی لنگڑی جمہوریت ہے اس کو سیاسی اقدار کو اپنا تے ہوئے بغیر نہیں بچا سکتے ،پی ٹی آئی رہنماء

بدھ 6 جون 2018 20:28

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) پاکستان تحریک انصااف کے رہنماء ملک سمندر خان کاسی ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی کمزوریوں سے ہمیشہ ان قوتوں نے فائدہ اٹھایا ہے جو نہیں چاہتے کہ عوام کو ترقی وخوشحالی ان کے بچوں کو اچھی تعلیم ، صحت اور صاف پانی میسر ہو سکے اور سرمایہ دارانہ ، جا گیردارنہ ذہن رکھنے والوں نے ہمیشہ پراسیٹ کی طرح عوام اور دوسروں کے حقوق پر گزارہ اور استحصال کر کے اپنے خاندانوں کو ترقی وخوشحالی کا ذریعہ بنایا ہو اہی2018 کے انتخابات میں اگر سیاستدن سیاسی اخلا قیات کا مظاہرہ نہیں کیا ایک دوسرے پر جھوٹ اور بغیر ثبوت کے الزامات لگاتے رہے اور ایکد وسرے کو نیچا دکھانے کیلئے بازاری زبان استعمال کرنے کو بند نہیں کیا تو انتخابات میں دھاندلی کا راستہ کوئی روک نہیں روک سکتا جو ملک میں لولی لنگڑی جمہوریت ہے اس کو سیاسی اقدار کو اپنا تے ہوئے بغیر نہیں بچا سکتے انتخابات میں دھند نظر آرہا ہے اس کو جمہوری اخلاق اور ایماندارانہ خلوص کے ساتھ اس ڈوبی ہوئی کشستی کو نکال سکتے ہیں بد قسمتی سے ی ہاں اپنے منشور اور آئین کے بجائے ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے اور تنقید کے بجائے مخالفت برائے مخالفت کے ذریعے اپنے آپ کو ایک قدر آور لیڈر بننے کی کوشش کو رہا ہے جو ایک سیاستدان کیلئے زیب نہیں دیتا بد قسمتی سے ہمارے ناجائز طریقے سے سرمایہ جمع کرنے والے کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے اور ایماندار اور مخلص اور باکردار شخص کو کوئی اہمیت اور عزت نہیں ہے کیونکہ یہاں چند خاندانوں نے ن اجائز طور پر اور پراسیٹ کے طور پر ہمیشہ عوام کے خون چوس رہے ہیں انہوںنے کہا ہے کہ بد قسمتی سے ہمارے مولوی صاحبان مسجد کے محراب اور منبر کو چھوڑ کر اسلام آباد کیلئے کوشش کی جس کی وجہ سے معاشرہ روز بروز بگڑ ھ رہا ہے اسی طرح سوسوسائٹی کے ادیب، شاعر اور دانشوروں نے بھی معاشرے کو صحیح کرنے کیلئے کچھ نہیں کیا جس کی وجہ سے معاشرہ دن بدن خراب ہو تا جا رہا ہے یہ قوتیں اتحاد واتفاق یکجہتی کا مظاہرہ کرنے سے عوام کو سب کچھ مل جائیگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات