اوتھل،ڈھائی سال کی معصوم گڑیا اپنا علاج کرانے کے لئے کسی مسیحا کی منتظر،

بدھ 6 جون 2018 20:28

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) ڈھائی سال کی معصوم گڑیا اپنا علاج کرانے کے لئے کسی مسیحا کی منتظر،ایک سال پہلے ملیریا بخار ہوجانے سے معصوم ڈھائی سالہ بشرہٰ ذہنی معزور ہوچکی ہے جس کی وجہ سے شدید کرب میں مبتلا والد نے معصوم بچی کے علاج کے لئے مخیر حضرات سے مالی امداد کی اپیل کی ہے اوتھل کا رہائشی محمد موسیٰ نے اپنی دکھ بھری داستان سناتے ہوہے بتایا ہے کہ میری ڈھائی سالہ معصوم بچی بشرہٰ اس وقت بیمار ہے کراچی میں ڈاکٹروں سے چیک اپ کرایا ہے تو انہوں نے بڑے مہنگے دماغی ٹیسٹ لکھ کر دیئے ہیں میرے پاس جو پیسے تھیوہ میں اپنی بیٹی کے علاج پر خرچ کر چکا ہوں اور میرے پاس اپنی بچی کے علاج کے لئے مذید پیسے نہیں ہیں میری بچی معصوم ہے اور بیماری کے شدید کرب سے گز رہی ہے محنت مزدوری کرتا ہوں اس مہنگائی کے دور میں بڑی مشکل سے گھر کے اخراجات پورے ہوتے ہیں بیٹی کی علاج کے لئے سکت نہیں رکھتا ہوں ڈاکٹرز نے بیٹی کے علاج معالجہ پر کافی خرچہ بتایا جو میں برداشت نہیں کر سکتا ہوں اس لئے میری صوبائی حکومت اور مغیر حضرات سے اپیل ہے کہ میری معصوم بیٹی بشرہٰ کے علاج کے لئے میرے ساتھ تعاون کریں تاکہ میری بچی صحت یاب ہو سکے۔

۔رابطہ:03433369831

متعلقہ عنوان :