کوئٹہ، ایرانی ڈیزل سے لوڈ گاڑی الٹنے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق

بدھ 6 جون 2018 20:28

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) پنجگور کے علاقے میں ایرانی ڈیزل سے لوڈ گاڑی الٹنے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پنجگور کے علاقے میں ایرانی ڈیزل لے کر آنیوالی تیز رفتا گاڑی الٹنے کے نتیجے میں اس میں سوار محمد عارف اور اختر موقع پرجاں بحق ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر لاشیں تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی ہلاک ہونیوالوں کا تعلق مند بلو سے بتایا جاتا ہے لاشیں ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :