Live Updates

کراچی، علیم عادل شیخ کا پی ایس 99 کے علاقے کا دورہ ،مختلف برادریوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت

کرپٹ حکمرانوں کے پیٹ پھاڑ کر قوم کا سارا پیسہ باہر نکلوائیں گے ،نائب صدر تحریک انصاف سندھ

بدھ 6 جون 2018 20:28

کراچی، علیم عادل شیخ کا پی ایس 99 کے علاقے کا دورہ ،مختلف برادریوں کی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینیئر ایگزیکیوٹو نائب صدر پی ایس 99کے ٹکیٹ ہولڈر حلیم عادل شیخ نے پی ایس 99کے علاقے احسن آباد سیکٹر تین کادورہ کیا ، جہاں پر مختلف برادریوں سمیت سکھ برادری کے لوگوں نے بھی پیپلزپارٹی کو خیر آباد کر کے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقعہ پر پی ٹی آئی سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کراچی میں سندھ حکومت پی پی کی تھی، کی ایم سی ، ڈی ایم سی ایم کیو ایم کی وزیر مشیر ، ایم پی اے بھی دونوں جماعتوں کو مگر کراچی کی عوام کو ایک بوند پانی تک نہیں دلوا سکے، انہوں نے کہا کراچی کی عوام آج جس اذیت سے دوچار ہے ان کے ذمے داار یہ چور حکمران ہیں ، لیکن ان وقت دور نہیں چیئرمین عمران خان وزیر اعظم بنیں گے اور ان کرپٹ حکمرانوں کے پیٹ پھاڑ کر سارا قوم کا پئسا واپس قوم کو دلوائیں گے، کراچی میں پانی بھی میسر ہوگا، تعلیم ، صحت اور روزگار بھی ملے گا، انہوں نے کہا ملک اس وقت ایسا نظام چل رہے جس کے تحت ایک عام بکرے چوری کرنے والے چور کو سزا مل جاتی ہے لیکن بڑے لوگوں جو اربوں روپے قوم کے چوری کر رہے ہیں ان کو تاج پہنائے جاتے ہیں ، مگر اب ایسا نہیں چلے گا، نظام تبدیلی کی طرف جارہا ہے ایسا نظام پی ٹی آئی لارہی ہے جس کے تحت ہر امیر غریب کو ان حقوق ملیں گے، انصاف ملے ، ملک ترقی کرے، عوام کو بھی تحریک انصاف کا بھرپور ساتھ دینا پڑے گا، سازشیں ڈولے چاہے کچھ بھی کر لیں عمران خان کی عزت کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، جس طرح عورتوں کو استعمال کر کے ہمارے قائد کی بدنام کرنے کی سازش کی جارہی ہے تمام سازشیں قوم ناکام بنا دی گی ۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر پی ٹی آئی سندھ کے نائب صدر خان بہادر شر ، این اے 242کے پی ٹی آئی کے امیدوار سیف الرحمان، بشیر سوڈھر، و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ #
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات