حضرت علی المرتضیؓکے یوم شہادت کوسرکاری سطح پرنہ منانا افسوس ناک ہے،علامہ اورنگزیب فاروقی

بدھ 6 جون 2018 20:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) خلیفہ چہارم امیرالمومنین حضرت سیدناعلی المرتضیؓکے یوم شہادت پرملک بھر میں عام تعطیل کرکے سرکاری سطح پرنہ منانا افسوس ناک ہے اسلامیہ جمہوریہ پاکستان میںخلفائے راشدین ؓکے ایام ہائے وفات وشہادت پر سرکاری طور چھٹی نہ کرنا افسوسناک ہے حکومت اہلسنّت عوام کے جائزدیرینہ مطالبات کونظر انداز کرنے کے بجائے انکو تسلیم کرے ان خیالات اظہار اہلسنّت والجماعت پاکستان کے صدرعلامہ اورنگزیب فاروقی،علامہ رب نوازحنفی،علامہ تاج محمدحنفی نے مرکزاہلسنّت میں یوم علیؓ سیمینار سے خطاب کرمیں کیاانہوںنے مزید کہاکہ سیدنا علی المرتضی کادور خلافت ساڑھے پانچ سال تک 22لاکھ مریع میل کے وسیع وعریض خطے تک محیط ہے آپؓ نے خلافت اسلامیہ کے باب میںجس درخشدہ عہد کو فروغ دیا وہ حضرت ابوبکر صدیق ؓ،حضرت عمرفاروقؓاورحضرت عثمان غنیؓسے مشابہت اور مطابقت رکھتاتھاانہوں نے مزید کہاکہ آپؓ نے اپنے گورنرکے نام خطوط ارسال کیے جوایک طرف حکومتی اصولوںکاشاہکار ہیںاوردوسری طرف خلافت راشدہ ؓکے زریں عہدکاآئینہ داردور حاضر کے حکمران اگر حضرت سیدنا علی ؓ کی ہدایات اور تعلیمات کی پاسداری کرلیںتوان کی حکومتیںصیح معنی میں اسلامی،فلاحی اورعوامی حکومتیں بن سکتی ہیںحضرت علیؓ کا دور خلافت مسلم حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔

(جاری ہے)

مسلمانوں کو لڑانے کی سازشیں باہمی اتحاد کامیاب نہیںہونے دیںگے ۔ خلیفہ سوم عثمان ذوالنورینؓ کے محاصرے کے دوران اپنے دونوں بیٹوں حسنین کریمینؓ کو ان کی حفاظت پر مامور فرمایا۔ حضرت علیؓ کا دور خلافت مسلم حکمرانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔#

متعلقہ عنوان :