سوسن کاشف ،عمران تھامس سمیت متعدد افراد کی ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت

بدھ 6 جون 2018 20:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والی ممبر آف کراچی میٹروپولیٹن کونسل سوسن کاشف ،عمران تھامس ممبر آف سینٹرل کمیٹی برائے مینارٹی افیئرزایم کیو ایم اور زبیر فیض ممبر ڈسٹرکٹ سینٹرل ایم کیو ایم کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی ۔گزشتہ رات ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے وفد نے پیپلزپارٹی منارٹی ونگ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات انتھنی نوید کی قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعیدغنی کے ساتھ ملاقات کی جس میں تمام لوگوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور باقاعدہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پرسعیدغنی اور انتھنی نوید نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خوش آمدید کہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے کہا کہ متحدہ اقلیتی ارکان کو پی پی پی میں خوش آمدید کہتا ہوں،ایم کیو ایم انتخابات سے راہ فرار ہونے کے بہانے تراش رہی ہے۔پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کی علمبردار جماعت صرف اور صرف پی پی پی ہے ۔

پی پی پی کراچی شہر کی ترقی کے لیے امن پسند قوتوں کو ساتھ کے کر چلے گی،ایم کیو ایم کی نفرت انگیز سیاست کے خاتمے کے بعد پیپلزپارٹی نے کراچی کو ترقی کی جانب گامزن کر دیا ہے ،سعید غنی کے ہمراہ پی پی پی رہنما انتھنی نوید اور اشرف سردار ، سنیل بشارت بھٹی ، امانت ضیاء ، ارشدراہی، نادررفیق، اکمل جان، بشارت بھٹی، مورس جان، نعیم سہوتراودیگر رہنماء وکارکنان بھی موجودتھے۔