مریدکے،لیسکو حکام کی نا اہلی ، شہر اور گردو نواح کے صارفین بجلی کو ترس گئے

بدھ 6 جون 2018 20:32

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) لیسکو حکام کی نا اہلی کے باعث شہر اور گردو نواح کے صارفین بجلی کو ترس گئے۔ مریدکے لیسکو ڈویژن میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور بار بار کی ٹرپنگ نے شہریوں کا بھرکس نکال دیا۔آندھی کے باعث بند ہونے والی بجلی7گھنٹے بعد بحال جبکہ اگلے روز بھی کئی گئی گھنٹے تک بجلی کی بندش نے کاروبار زندگی معطل کر کے رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو ڈویژن مریدکے کے علاقہ میں قائم گرڈ اسٹیشنوں پر تعینات نا اہل افسران نے لاکھوں صارفین کو عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے با وجود بجلی کی بار بار ٹرپنگ نے نہ صرف شہریوں کو بجلی سے محروم کر رکھا ہے بلکہ ان کا قیمتی الیکٹرانکس سامان بھی جل رہا ہے۔ گزشتہ رات آندھی کے باعث بند ہونے والی بجلی سات گھنٹے بعد بحال ہو سکی جبکہ اگلے روز تین تین گھنٹے تک کی مسلسل بندش نے گھروں میں موجود بچوں اور خواتین سمیت بنکوں اور دفاتر میں کام کرنے والوں کو بھی عذاب میں مبتلا کئے رکھا۔

(جاری ہے)

بجلی کی غیر اعلانیہ طویل بندش کے باعث پی ٹی سی ایل کا ڈی ایس ایل سسٹم بھی بند رہا جس سے بنکوں اور دیگر کاروباری اداروں میں کام نہ ہونے کے برابر ہو سکا۔شہریوں نے چیف ایگزیکٹو لیسکو سے مطالبہ کیا ہے کہ غفلت کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرکے صارفین کو بلا تعطل بجلی کی ترسیل ممکن بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :