مریدکے، پنجا ب حکومت کے زیر اہتمام ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے قائم مقام پرنسپل نے روزہ دار اساتذہ اور طلبہ کو داخلے کے لئے بازاروں میں بٹھا دیا

طلبہ تعلیم حاصل کرنے کے بجائے بازاروں میں سٹال لگا کر آنے جانے والوں کو داخلہ کا پیغام دینے پر مجبور

بدھ 6 جون 2018 20:32

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) پنجا ب حکومت کے زیر اہتمام چلنے والے ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے قائم مقام پرنسپل نے روزہ دار اساتذہ اور طلبہ کو داخلے کرنے کے لئے بازاروں میں بٹھا دیا۔ طلبہ تعلیم حاصل کرنے کے بجائے بازاروں میں سٹال لگا کر آنے جانے والوں کو داخلہ کا پیغام دینے پر مجبور ہو گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ مریدکے کے قائم مقام پرنسپل اور ریجنل مینجر کے کار خاص کاشف سبحانی نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ میں داخل ہونے والے طلبہ اور اساتذ ہ تدریسی فرائض انجام دینے کے بجائے مین بازاروں اور شاہرات پر کیمپ لگا کر داخلوں کے لئے ما مور کر دیا ہے۔

پرنسپل کی نا اہلی اور تعلیمی ادارے خراب صورتحال کے باعث ادارہ کے مختلف شعبہ جات میں داخلوں کی شرح انتہائی کم ہو کر ر ہ گئی ہے مگر ریجنل مینجر اپنی ضد پر قائم رہتے ہوئے با صلاحت مستقل پرنسپل کی تعیناتی سے گریزاں ہے۔ شہریوںنے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ادارے کی ترقی کے بجائے ذاتی پسند و نا پسند کو پروان چڑھانے والے ریجنل مینجر اور اس کے چہیتے پرنسپل کو دور دراز کے علاقوں میں تبدیل کرکے لاکھوں کی آبادی والے شہر کے نوجوانوں کو فنی تربیت حاصل کرنے کے مواقع فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :