مریدکے،گھر سے بیمار بچوں دوا لینے جانے والی محکمہ صحت کے ملازم کی بیوی دو بچوں سمیت اغوا

بدھ جون 20:32

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) گھر سے بیمار بچوں دوا لینے کے لئے جانے والی محکمہ صحت کے ملازم کی بیوی دو بچوں سمیت اغوا،،،پولیس نے درخواست وصول کرکے کاغذی کارروائی پوری کر دی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال شیخوپورہ میں تعینات وارڈ سرونٹ وسیم اقبال کی بیوی مصباح تبسم 3جون کو ا پنے دو کمسن بیٹوں حسنین اور ذیشان کے ہمراہ بتی چوک شیخوپورہ میں حکیم سے بیمار بچوں کی دوا لینے کے لیے گئی مگر اچانک لا پتہ ہو گئی اور آج تک واپس گھر نہیں لوٹ سکی۔ پولیس نے وسیم اقبال کی درخواست پر اس کی بیوی اور بچوں کے اغوا کی درخواست وسول کرکے کاغذی کارروائی پوری کر دی ہے۔ پولیس کا خیال ہے کہ خاتون خود اپنی مرضی سے کسی رشتہ دار کی طرف چلی گئی ہے۔