پشاور، 25ضلعی حکومتوں کے ملازمین کو گزشتہ ماہ تنخواہ کی ادائیگی کے لئے گیارہ ارب 92کروڑ 25لاکھ روپے کافنڈ جاری

بدھ 6 جون 2018 20:37

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) صوبائی حکومت نے 25ضلعی حکومتوں کے ملازمین کو گزشتہ مہینے کی تنخواہ کی ادائیگی کے لئے گیارہ ارب 92کروڑ 25لاکھ روپے کافنڈ جاری کر دیا ہے جبکہ عید الفطر کے باعث سرکاری محکموں کے ملازمین کو ماہ جون کی تنخواہ ایڈوانس ادائیگی بھی کی جائیگی محکمہ خزانہ کی جانب سے پشاور کے ضلعی حکومت کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے 96کروڑ 52لاکھ ، نوشہرہ کو 59کروڑ 72لاکھ ، شانگلہ کو 26کروڑ ، صوابی کو 66کروڑ 49لاکھ ، سوات کو 82کروڑ ، طور غرکو 5کروڑ 55لاکھ ، ٹانک کو 16کروڑ 90لاکھ ، ابیٹ آبادکو 57کروڑ 82لا کھ ، بنوں کو 51کروڑ 11لاکھ ، بٹگرام کو 22کروڑ 39لاکھ ، بونیر کو 36کروڑ 40لاکھ ، چارسدہ کو 61کروڑ 22لاکھ ، چترال کو 33کروڑ46لاکھ ، ڈی آئی خان کو 65کروڑ بیس لاکھ ، دیر لوئر کو 73کروڑ 23لاکھ ، دیر بالا کو 45کروڑ ، ہنگو کو 39کروڑ 27لاکھ ، ہری پور کو 45کروڑ 23لاکھ ، کرک کو 36کروڑ 77لاکھ ، کوہاٹ کو 30کروڑ چالیس لاکھ ، کوہستان اپر کو 15کروڑ 32لاکھ ، کوہستان لوئر کو 4کروڑ 96لاکھ ، لکی مروت کو 41کروڑ 60لاکھ ، مالاکنڈ کو 40کروڑ 20لاکھ ، مانسہرہ کو 64کروڑ 56لاکھ ، مردان کو 72کروڑ 60لاکھ ، روپے تنخواہوں کی مد میں جار ی کئے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :