خاصہ دار فورس کی جانب سے پریس کانفرنس کرنے پر پابندی عائد

بدھ 6 جون 2018 20:37

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) خاصہ دار فورس کی جانب سے پریس کانفرنس کرنے پر پابندی عائدکردی گئی ہے فاٹا کے صوبے میں ضم ہونے کے بعد فاٹا میں پولیس کی تعیناتی ، خاصہ دار اور لیویز فورس کو ختم کرنے یا انہیں ایڈجسٹ کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جارہاہے تاہم ذرائع نے بتایاہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع اور ایف آرز میں خاصہ دار فورس کے اہلکاروں کی جانب سے بغیر قانونی اجازت کے پریس کانفرنس کر رہے ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ فاٹا سیکرٹریٹ ، وزارت سیفران نے اس کا نوٹس لیتے ہو ئے متعلقہ محکموں کو اس ضمن آگاہ کردیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ جن خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے پریس کانفرنسیں اس حوالے سے کی ہیں ان کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں کہ انہوں نے بغیر اجازت کے کس طرح پریس کانفرنس کی ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ پولٹیکل انتظامیہ کے حکام کو اس ضمن میں ایسے اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایات کی ہے ۔ اور پولٹیکل انتظامیہ سے ایسے خاصہ دار فورس اہلکاروں کی تفصیلات طلب کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :