پرویز خٹک کی اہلیہ عامرہ خٹک ضروری دستاویزات مکمل ہونے کے بعد نجی ائیر لائن کے ذریعے دبئی روانہ

بدھ جون 20:37

پرویز خٹک کی اہلیہ عامرہ خٹک ضروری دستاویزات مکمل ہونے کے بعد نجی ائیر ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی اہلیہ عامرہ خٹک ضروری دستاویزات مکمل ہونے کے بعد نجی ائیر لائن کے ذریعے دبئی روانہ ہو گئی ہیں چند روز قبل بعض دستاویزات نہ ہونے پر انہیں بیرون ملک جانے سے روک دیاگیاتھا ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نجی ائیر لائن کے ذریعے وہ دبئی کے لئے روانہ ہو گئی امیگریشن حکام نے ان کے ضروری دستاویزا ت کو مکمل قرار دیا اور انہیں بورڈنگ کارڈ جاری کیاگیا گزشتہ روز بھی وزیر اعلیٰ کی اہلیہ کو آف لوڈ نہیں کیا گیاتھا تاہم صرف اووریسز پاکستانی شناختی کارڈ موجود نہیں تھاذرائع نے بتایا ہے کہ ائیر پورٹ حکام اور نجی ائیر لائن کے حکام اس بات کا تعین کر رہے ہیں کہ ان کی اہلیہ کے آف لوڈ ہونے کی خبریں کس کی جانب سے اور کیوں جاری کی گئی اور اس میں ائیر لائن کے یا ائیر پورٹ کا کوئی ملازم ملوث پایا گیاتو اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی ائیر پورٹ پر روزانہ ضروری دستاویزات نہ ہونے کے باعث کسی نہ کسی شخصیت یا عام شہری کو بیرون ملک جانے سے روکا جاتا ہے ۔