صوبائی حکومت نے گریڈ 18اور 19کے گیارہ ڈینٹل سرجنز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

بدھ 6 جون 2018 20:37

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) صوبائی حکومت نے گریڈ 18اور 19کے گیارہ ڈینٹل سرجنز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں محکمہ صحت کے اعلامیہ کے مطابق گریڈ انیس کے تبدیل ہونے والے ڈینٹل سرجنز میں ڈاکٹر اقبال دین کو چترال ، ڈاکٹر عطاء الرحمان کو صوابی باچا خان میڈیکل کمپلیکس ، ڈاکٹر ہما جبین کو ڈی ایچ کیو مردان ، ڈاکٹر محمد اسلام ٹی ایچ کیو درگئی ، ڈاکٹر عبدالقدوس کو تخت نصرتی کرک ، جبکہ گریڈ اٹھارہ کے محمد ولی کو کاٹلنگ مردان ، ڈاکٹر مراد عثمان کو نظام پور نوشہرہ ، ڈاکٹر وجہیہ ملک ٹوپی صوابی ، ڈاکٹر ثمینہ ظاہر کمبٹ کوہاٹ ، ڈاکٹر عاصمہ کو ڈی ایچ کیو مردان جبکہ ڈاکٹر محمد طفیل کی خدمات ڈائریکٹر ہیلتھ فاٹا سروسز کے سپرد کردی ہیں۔