ڈی آئی جی دارعلی خٹک نے ضلع بنوں میں نوتعمیرشدہ ڈومیل پولیس سٹیشن کا افتتاح کردیا

بدھ جون 20:37

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) ڈی آئی جی بنوں دارعلی خٹک نے ضلع بنوں میں نوتعمیرشدہ ڈومیل پولیس سٹیشن کا افتتاح کیا افتتاحی تقریب میں ضلعی پولیس سربراہ صادق بلوچ سمیتPLCsممبران ، تحصیل ڈومیل کے منتحب بلدیاتی نمائندے، علاقہ مشران اورمختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی بنوں نے ماڈل پولیس سٹیشن کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔

اور پولیس سٹیشن کے تعمیراتی کام اور اِس میں موجود سہولیات پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پولیس جوانوں کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔صوبہ بھرکی طرح ڈومیل پولیس سٹیشن میں جدیددورکے تقاضوں کے مطابق تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور آئندہ بھی پولیس جوانوں کوسہولیات کی فراہمی کویقینی بنایاجائیگا شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی بنوں نے کہا کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت پولیس کانصب العین ہے۔

(جاری ہے)

تمام پولیس آفسران اور اہلکاران کو سختی سے ہدایت جاری کی ہے۔ کہ عوام کی حفاظت اور جائزقانونی امداد اُن کا حق ہے۔ اور عوام کا یہ حق ہرحال میں بنوں پولیس نے اداکرنا ہے۔ علاقہ مشران ، PLCsممبران اور دیگرشرکاء نے ڈ ی آئی جی بنوں کا شکریہ اداکیا اور پولیس کے ساتھ ہرقسم تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔