اعظم خان وزیر سرکی خیل اورملک ہمایون جمعیت علماء اسلام (ف ) اور پیپلز پارٹی سے مستعفی ہو کر رہنما عوامی نیشنل پارٹی میں شامل

بدھ 6 جون 2018 20:37

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) اعظم خان وزیر سرکی خیل جمعیت علماء اسلام (ف )جبکہ ملک ہمایون چیف آ ف سرکی خیل پاکستان پیپلز پارٹی سے مستعفی ہو کر عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہو گئے گزشتہ روز اعظم خان وزیر نے اے این پی حلقہ پی کے 87 کے امیدوار حاجی تیمور باز خان کیلئے افطار پارٹی کا اہتمام کیا جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ناز علی خان ،ایف آر بنوں کے صدر حاجی گل نواب خان،ڈسٹرکٹ کونسلر ملک شیروز خان، تحصیل ڈومیل کے جنرل سیکرٹری ملک جوہر علی ، نیشنل یوتھ آ رگنائزیشن کے صوبائی رہنماء حکمت پختون ، ملک سہراب خان ، ملک عدنان خان و علاقائی عمائدین شریک ہو ئے اس موقع پر اعظم خان وزیر اور ملک ہمایون خان نے اعلان کیا کہ بہت عرصہ تک یہاں کے عوام کو آندھیرے میں رکھا گیا اب قوم بیدار ہو چکی ہے اور وہ جھوٹے وعدوں میں نہیں آ ئے گی انشاء اللہ اس بار حلقہ پی کے 87پر اے این پی کے امیدوار کو کامیاب کرائیں گے دونوں نے عید کے بعد شمولیتی جلسہ منعقد کرانے کا اعلان کیا جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی قائدین کیساتھ ساتھ مرکزی و صوبائی قائدین شرکت کریں گے ۔