پیپلز پارٹی نئے جذبے کے ساتھ میدان میں اتر کر مخالفین کو عبرت ناک شکست دے گی ‘حاجی فلک شیر /

چودھری صابر حسین پیپلز پارٹی کی سیاست کا مقصد عوام کی حقیقی خدمت ہے ،منتخب ہو کر عوام کی دل و جان سے خدمت کریں گے ‘افطار ڈنر سے خطاب

بدھ جون 20:45

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری لاہور ڈویژن حاجی فلک شیر اور مرکزی رہنما چودھری صابر حسین بھلہ نے کہا ہے کہ 2018کے انتخابات میں پیپلز پارٹی تمام صوبوں اور مرکز میں حکومت بنائے گی ،عوام شریف برادران کا وووٹ کے ذریعے کڑا احتساب کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نارنگ منڈی میں ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری لاہور ڈویژن ریاض علی قریشی، رانا محبوب سٹی صدر مریدکے، جنرل سیکرٹری تحصیل مریدکے سید اشرف شاہ،عظمت بیدی،غلام غوث بٹر کے ہمراہ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے قومی اداروں کے ساتھ محاذ آرائی اور الزام تراشی کی مہم ملک و قوم کے لیے نیک شگن نہیں ہے اور جمہوری نظام کے تسلسل کو بھی نقصان پہنچانے کی مذموم سازش ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا غرور اور تکبر اب خاک میں مل چکا ہے قوم کرشن اوراقربا ء پروری سے پاک عوام دوست جمہوریت چاہتی ہے انشاء اللہ پیپلز پارٹی نئے جذبے اور پورے عزم کے ساتھ میدان میں اتر کر مخالفین کو عبرت ناک شکست دے گی ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سیاست کا مقصد عوام کی حقیقی خدمت ہے حلقہ این اے 119سے منتخب ہو کر عوام کی دل و جان سے خدمت کریں گے ۔