سبی میں بجلی کی ٹرپنگ ختم کر دی گئی ،تلی فیڈر کو بجلی کی فراہمی 12گھنٹے کے بجائے 18گھنٹے دی جائیگی،میر سہیل الرحمن بلوچ

تلی گاوں کو ٹی آف کے ذریعے 12گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی ، کمشنر سبی ڈویژن

بدھ جون 20:45

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) کمشنر سبی ڈویژن میر سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ سبی میں بجلی کی ٹرپنگ ختم کر دی گئی ہے ،تلی فیڈر کو بجلی کی فراہمی 12گھنٹے کے بجائے 18گھنٹے دی جائے گی،جبکہ تلی گاوں کو ٹی آف کے ذریعے 12گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی ،،بجلی کی ٹرپنگ کا مسلہ سیکرٹری انرجی خلق الزمان کیانی کے تعاون سے حل کیا گیا ہے ،ھماری بھر پور کوشش ہے کہ عوامی مسائل بر وقت حل کئے جائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیسکو چیف عطاء اللہ بھٹہ سے سبی کے بجلی کی ٹرپنگ کے خاتمے کے حوالے سے بات چیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرڈویژنل ڈائریکٹر ترقیات راجہ وقار الزمان کیانی،سپرنٹنڈنٹ کمشنر آفس راجہ افتخار کیانی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ عوامی شکایت کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکرٹری انرجی خلیق الزمان کیانی کے تعاون سے کیسکو چیف عطاء اللہ بھٹہ سے سبی کے بجلی کی ٹرپنگ کے خاتمے کے حوالے سے رابطہ کیا اور بجلی کی ٹرپنگ کے حوالے سے بات چیت ہوئی جس پرکیسکو چیف عطاء اللہ بھٹہ نے سبی میں بجلی کی ٹرپنگ کے ختم کرنے کے لئے فوری طور پر حکم جاری کر دیا جس پر کیسکو سبی نے کیسکو چیف کے حکم پر عمل کرتے ہوئے تلی فیڈر کی بجلی چھ گھنٹہ بڑھاکرسٹی فیڈر کے اوورلوڈ حصہ کی بجلی تلی فیڈر سے منسلک کردیاجس سے بجلی بحران کا مسلہ قابو پالیا گیا ہے اور کیسکو سبی نے فوری طور پرکاروائی کرتے ہوئے تلی فیڈر سے سٹی فیڈر کے اوورلوڈایریا کو تلی فیڈر سے بحال کر دیا جبکہ واپڈا سبی کا کہنا ہے کہ تلی گاوں کو ٹی آف کے ذریعی12گھنٹے بجلی جبکہ تلی فیڈر سے منسلک سٹی ایریا کو سٹی فیڈر کے برابر بجلی کی منظوری دی گئی ہے اس موقع پر کمشنر سبی ڈویژن میر سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سبی کے عوام کے درپیش مسائل کو حل کیا سکے اور ان کوبنیادی سہولیات فراہم کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ میں چیف کیسکو بلوچستان عطاء اللہ بھٹہ اورصوبائی سیکرٹری انرجی خلیق نذر کیانی کا مشکو ر ہے انہوں نے عوامی مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔