مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا سب سے بہترین دور ، رکاوٹوں کے باوجود ترقی کے سفر کو رکنے نہیں دیا‘شہبازشریف

مخالفین نے سندھ اور کے پی کے میں تباہی کی داستانیں رقم کیں، ہم نے محنت، دیانت، شفافیت اور بچت کی نئی تاریخ رقم کی انتخابات میں سر اٹھا کر عوام کے پاس جائیں گے‘ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی سینیٹر چوہدری تنویر سے گفتگو

بدھ جون 20:48

مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا سب سے بہترین دور ، رکاوٹوں کے باوجود ترقی کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے سینیٹر چوہدری تنویر نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا دور پاکستان کی تاریخ کا سب سے بہترین دور رہا ہے۔ سیاسی مخالفین کی رکاوٹوں کے باوجود ترقی کے سفر کو رکنے نہیں دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین نے سندھ اور کے پی کے میں تباہی اور بربادی کی داستانیں رقم کیں جبکہ ہم نے محنت، دیانت، شفافیت اور بچت کی نئی تاریخ رقم کی ہے اور آج پنجاب کے عوام کو وہ سہولتیں میسر ہیں جو ان کا حق ہیں۔ ہم نے اپنی ذمہ داری کو فرض سمجھ کر ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین نے ہر موقع پر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرکے عوام کو دھوکہ دیا۔ہم نے عوام کی دن رات خدمت کی اوران کے مسائل کے حل اورانہیں ریلیف کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی،اس لئے ہم انتخابات میں سر اٹھا کر عوام کے پاس جائیں گے۔