محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے علامہ اقبال میڈیکل کالج کے ہاسٹل کے مسائل کیلئے نو رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

بدھ 6 جون 2018 20:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے علامہ اقبال میڈیکل کالج کے ہاسٹل کے مسائل کیلئے نو رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ۔کمیٹی جائزہ لے کر اپنی رپورٹ سات یوم کے اندر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کو جمع کرائے گی ۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر کنگ ایڈ ورڈ میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔جبکہ سپیشل سیکرٹری ثاقب منان، محمدعثمان معظم،پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد ضیاء، پرنسپل سمز ڈاکٹر محمود ایاز،پراجیکٹ ڈائریکٹر سرجیکل ٹاور ڈاکٹر ابرابر اشرف اور ایم ایس جنا ح ہسپتال ڈاکٹر عاصم حمید کمیٹی کے رکن ہوں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں چیف جسٹس پاکستان نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا تھا ۔