پنجا ب فوڈاتھارٹی کی لاہور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں

پی ایف اے لوگو کے استعمال پر واٹر فلٹریشن پلانٹ ،زائدلمعیاد فنگس لگے مکھن ،کریم ، کھویا کی موجودگی پر ڈیری فارم سر بمہر پانچ فوڈ پوائنٹس کوایک لاکھ سے زائد کے جرمانے،120 کلوگلے سڑے پھل ،سبزیاںاور دیگر اشیاء تلف

بدھ 6 جون 2018 20:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے شہر لاہور میں مختلف مقامات پرکاروائیاں کرتے ہوئے قوانین کی خلاف ورزی پر معروف واٹر فلٹریشن پلانٹ اور زائدلمعیاد اشیاء کی موجودگی پرڈیری فارم کو سربمہر کر دیا گیا۔جبکہ غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر 5فوڈ پوائنٹس کو71,000کے جرمانے عائد کئے گئے۔

علاوہ ازیں رمضان بازاروںسے 120کلو گلے سڑے پھل سبزیاں، ،50لیٹر غیر معیاری مشروبات اور بھاری مقدار میں ناقص غذاتلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹس جاری کیے ۔تفصیلات کے مطا بق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموںنے لاہور میں کاروائی کرتے ہوئے مجید پارک شاہدرہ میں واقع اے ایم انٹرپرائزز واٹر فلٹریشن پلانٹ کوپی ایف اے کا لوگو استعمال کرنے ،آر او پلانٹ کی عدم موجودگی ، زنگ آلودہ مشنری کا استعمال کرنے ،صفائی کے ناقص انتظامات ، سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے ،ریکارڈ اور ملازمین کے سرٹیفیکیٹس کی عدم دستیابی پرپلانٹ کو سربمہر کر دیا ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ نیو خان بس ٹرمینل بند روڈ پر واقع کوثر ڈیری فارم کو صفائی کے ناقص انتظامات ، زائدلمعیاد فنگس لگے مکھن ،کریم اور کھویا کی موجودگی،دودھ میں حشرات کی بہتات،زنگ آلودہ برتنوں اور کیمیکل ڈرمز میں ڈیری آئٹمز کوسٹور کرنے ،سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے اور ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی پر سیل کر دیا گیا۔مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیمز نے اقبال ٹائون میں موجود بی ایف سی برگر پوائنٹ، کالا کھتائی روڈ پر واقع وانیہ کینڈیز انڈسٹری ،بند روڈ دروغاں والہ میں مبارک بریانی ہائوس اور گلزار برگر اینڈ شوارما،انارکلی میں فاسٹ فوڈ پوائنٹ پر دوران معائنہ ناقص آئل استعمال کرنے ، زائدلمعیاد اشیاء کی موجودگی ، غیر معیاری کیچپ استعمال کرنے ، حشرات کی بہتات ،کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنے، صفائی کے نامناسب انتظامات ملازمین کی میڈیکلز کی عدم دستیابی اور سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے پر مجموعی طور پر71,000کا جرمانہ کیا گیا۔

مزید کاروائیوں کے دوران رمضان بازارں میں مہیا کی جانے والی خوراک کے معیار کا معائنہ کیا اور لگائے گئے مختلف سٹالز سے 120کلو گلے سڑے پھل ،سبزیاں،50لیٹر زغیر معیاری مشروبات اوربھاری مقدار میںدیگر اشیاء کوتلف کر دیا گیا۔مزید کاروائیوں میںفود سیفٹی ٹیمز نے عائد کردہ اصولوں کی خلاف ورزی پرمتعددفوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹس جاری کئے ۔