دکھی انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے جو ادارے خدمت خلق کے لیے خود کو وقف کئے ہوئے ہیں ان کا جذبہ لائق تحسین ہے،اقبال جھگڑا
بدھ 6 جون 2018 20:48
(جاری ہے)
اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ غربت، افلاس، بے روزگاری اور پسماندگی دور کرنے کے لیے ضروری ہے کہ مستحق و نادار افراد کی ہر ممکن مدد کی جائے اور ایسے پروگراموں میں تعاون کیا جائے جن سے نادار افراد کو اپنے پائوں پر کھڑے ہونے میں مدد مل سکے۔
انہوں نے اس سلسلے میں ہاشو فاونڈیشن کی خدمات کو سراہا جس کے تحت تعلیمی وتربیتی پروگرام کامیابی سے جاری ہیں اور اب تک بڑی تعداد میں مستحق افراد مستفید ہو چکے ہیں۔ اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کا کئی گنا ثواب حاصل ہو تا ہے اور ایسے ادارے جو خلق خدا کی خدمت کے لئے کارہائے نمایاں سر انجام دے رہے ہیں ان کی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جاسکتیں۔ انہوں نے سماجی بہبود کے شعبے میں میں قومی جذبے کے ساتھ ایک دوسرے کی مدد سے ان افراد کا سہارا بننا چاہیے جو زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ گورنرخیبر پختونخوا نے ان اداروں اور افراد کے جذبے کو بھی سراہا جو امید نور سے تعاون کر رہے ہیں۔اس موقع پر کنٹری ڈائریکٹر ہاشو فاونڈیشن عائشہ خان نے کہا کہ فاونڈیشن خصوصی بچوں و مستحق افراد کی بہبود کے لیے متعدد منصوبوں پر عمل پیرا ہے جس کا مقصد خود کفیل بنانے کے ساتھ ساتھ بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر معیاری تعلیم و تربیت کے لئے امید نور کے پلیٹ فارم سے خصوصی بچوں کی معیاری تعلیم و تربیت کی تفصیلات سے آگاہ اور کہاکہ ہاشو فیملی بلخوص مرتضے ہاشوانی سماجی خدمات میں پیش پیش ہیں ۔ پرنسپل گلنارسلطانہ نے بتایا کہ معذور بچے معاشرہ کا اہم جزو ہیں جنہیں معیار ی تعلیم و تربیت کی سہولیات فراہم کرنے مفید اور کارآمد شہری بنایا جاسکتا ہے اور اس مقصد کے لئے ہاشو فاونڈیشن اپنابھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ اس موقع پر امید نور کے خصوصی بچوں نے خوبصورت ٹیبلوز بھی پیش کئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
-
پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا شیرافضل مروت کو انتباہ
-
9 مئی کو پی ٹی آئی نے پرامن احتجاج کیا، پارٹی نے کسی کو پرتشدد ہونے کا نہیں کہا
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
تحریک انصاف کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
-
وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.