ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر واڑی ریاض علی خان نے صاحب آباد بازار کا معائینہ کیا

بدھ 6 جون 2018 20:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) ڈپٹی کمشنردیر اپر عرفان اللہ محسود کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر واڑی ریاض علی خان نے صاحب آباد بازار کا معائینہ کیا جہاں پر مختلف اشیاء کی قیمتیں چیک کی ناقص صفائی ، گرانفروشی اور زائد المعیاد اشیاء فروخت کرنے پر متعدد دکانداروں کو جرمانہ کیا گیا اور ان کو سختی سے ہدایات جاری کئے کہ آئیندہ کیلئے محتاط رہے بصورت دیگر ان کیخلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹردیر عبدالولی خان نے بھی دیر بازار کا دورہ کیا جہا مختلف اشیاء کی قیمتیں چیک کی ناقص صفائی ، کم وزن ،زائد المعیاد اشیاء فروخت کرنے پر متعدد دکانداروں کو جرمانہ کیا گیا اس کے علاوہ سڑک کے کنارے غیر ضروری عارضی تجاوزات بھی ہٹا دیے گئے ۔