حب ندی ساکران میں دو افراد نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

بدھ 6 جون 2018 20:50

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) حب ندی ساکران تھانے کے حدود نہاتے دو افراد ڈوب گئے ایک لاش نکال لی گئی۔دونوں کا تعلق لسبیلہ کی دور دراز تحصیل کنراج سے ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع لس بیلہ کے صنعتی شہر حب میں واقع حب ندی میں ساکران تھانے کے حدود میں دو افراد نہاتے ہوئے ڈوب گئے ساکران پولیس موقع پر پہنچ کے ایک کی لاش نکال لی جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے ڈوبنے والے دونوں افراد جمیل کریش پلانٹ کے مزدور تھے جن کی شناخت محمد صادق ولد صدیق اور محمد ولد غلام حسین سے ہوا ہے جو کہ لس بیلہ کی دور دراز تحصیل کنراج کے رہائشی ہیں۔

متعلقہ عنوان :