Live Updates

نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا قومی اسمبلی کے 2 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

مریم نواز نے لاہور کے حلقوں این اے 125 اور 127 سے الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے، اس سے قبل کارکنوں کی جانب سے مریم نواز کو این اے 127 سے میدان میں اتارنے کی مخالفت کی گئی تھی

muhammad ali محمد علی بدھ 6 جون 2018 18:47

نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا قومی اسمبلی کے 2 حلقوں سے الیکشن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مریم نواز نے لاہور کے حلقوں این اے 125 اور 127 سے الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیں۔ اس سے قبل کارکنوں کی جانب سے مریم نواز کو این اے 127 سے میدان میں اتارنے کی مخالفت کی گئی تھی۔ عام انتخابات کیلئے امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کرانے کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا اور پرسوں (جمعہ) کے روز کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن ہے، مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے دو حلقوں سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کرانے کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری روز ہے اور الیکشن کمیشن اسی روز امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کرے گا۔گزشتہ روز بھی مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں سے وابستگی رکھنے والے اور آزاد امیدواروںنے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع بھی کرائے ۔

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے تاحیات قائد کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے لیے لاہور کے حلقہ این اے 125 اور این اے 127 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔مریم نواز نے حلقہ این اے 125 کے لیے ریٹرننگ آفیسر آصف بشیر سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے جبکہ حلقہ این اے 127 کے لیے مریم نواز نے عظیم خان کی وساطت سے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر گل نواز سے حاصل کیے۔این اے 129سے خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ سعد رفیق نے نامزدگی فارم حاصل کرلیا جبکہ دونوں بھائیوں نے این اے 131سے بھی نامزدگی فارم حاصل کر رکھے ہیں۔این اے 130سے لیگی رہنما محمد سرور نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات