ملک کے بیشتر وسطی اور جنوبی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، اندرون سندھ، جنوبی اور وسطی پنجاب اورمشرقی بلوچستان میں درجہ حرارت50ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بدھ 6 جون 2018 20:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) ملک کے بیشتر وسطی اور جنوبی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔اس دوران اندرون سندھ، جنوبی اور وسطی پنجاب اورمشرقی بلوچستان میں درجہ حرارت50ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا تاہم گوجرانوالہ ڈویژن، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش اسلام آباد(نیو ائیرپورٹ49، بوکرہ09، زیروپوائینٹ03، گولڑہ02)، پنجاب: منگلا22، لاہور(سٹی19، ائیرپورٹ07)، چکوال18، سرگودھا16، سیالکوٹ(ائیرپورٹ15، سٹی10)، گوجرانوالہ13، گجرات12، جہلم11، مری09، راولپنڈی (شمس آباد، چکلالہ05)، کامرہ05، قصور04، جوہرآباد03، کشمیر: گڑھی دوپٹہ02، بلوچستان: بارکھان18، خیبرپختونخوا: کوہاٹ 02، بالاکوٹ میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

بدھ کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی 49، نوکنڈی، دادو 48، دالبدین، شہیدبینظیرآباد 47، پڈعیدن، سکرند میں46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔