مسلم لیگ (ن ) کی ِ حکومت کے اختتام سے قبل اہم عہدوں پر تقرریوں کے معاملے پر تحریک انصاف کی جانب سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور چیف الیکشن کمشنر کو الگ الگ خطوط ارسال

بدھ جون 20:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی جانب سیِ حکومت کے اختتام سے قبل اہم عہدوں پر تقرریوں کے معاملے پر تحریک انصاف کی جانب سے سیکرٹری اسٹبلشمنٹ اور چیف الیکشن کمشنر کو الگ الگ خطوط ارسال کردیئے گئے ہیں۔ یہ خطوط مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے تحریر کیے گئے ہیں۔ انہوں نے سیکرٹری اسٹبلشمنٹ سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے آخری دو ہفتوں میں کی جانے والی تقرریوں کی فہرست کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے اپنے خطوط میں کہا ہے کہ سیکرٹری اسٹبلشمنٹ وفاقی حکومت کے ماتحت اداروں میں گریڈ اکیس اور بائیس میں کی جانے والی تقرریوں کی جامع فہرست فراہم کریں۔انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کے نام خط میں ان تقرریوں کا نوٹس نہ لینے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف نے 29مئی کے خط میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور لاء افسران کی تقرریوں کا معاملہ اٹھایا تھا۔

الیکشن کمیشن کی عدم کارروائی کے باعث سابق وزیراعلی پنجاب اور وزیراعظم نے اہم عہدوں پر دھڑا دھڑتقرریاں کیں۔ خط کے متن کے مطابق انتخابات کا غیر جانبدارانہ، منصفانہ اور ہر لحاظ سے شفاف انعقاد الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے۔۔چیف الیکشن کمشنر پر لازم ہے کہ وہ ان تمام عوامل پر کڑی نگاہ رکھیں جو کسی طور انتخابات کی ساکھ پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔۔چیف الیکشن کمشنر معاملے کی اہمیت اور نزاکت کے پیش نظر مداخلت اور تقرریوں کی پڑتال کریں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :