نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاداخترکی زیر صدارت وزارت تجارت کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس

بدھ 6 جون 2018 21:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاداختر نے کہا ہے کہ ہمیں ایسی مالیاتی پالیسی تیارکرنے کی ضرورت ہے جس سے کاروبار میں سہولت ہو، اس طرح کام کیا جائے گا جس سے مستقبل میں ملک کافائدہ ہو گا۔ وہ بدھ کو وزارت تجارت کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کررہی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے درآمدات میں کمی اور ملکی برآمدات کو مزید مسابقتی بنانے کے حوالے سے مختصر مدتی اقدامات پر بات چیت کی۔

سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگہ نے انہیں درآمدات و برآمدات کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ملکی برآمدات میں کمی کی وجوہات اور صورتحال میں بہتری کے لئے مختصر مدتی اقدامات اور طویل المدتی پالیسی کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیر خزانہ کو تجارت سے متعلق سرمایہ کاری پالیسی فریم ورک کے ابتدائی مسودہ کے بارے میں بتایا۔ وزیر خزانہ نے وزارت تجارت کے آئندہ ہفتے غیرضروری برآمدات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جائے اور وزارت تجارت کو درپیش ڈھانچہ جاتی مسائل کے بارے میں آگاہ کیاجائے۔ انہوں نے وزارت کی جانب سے اہم مسائل اجاگر کرنے کے حوالے سے کوششوں کو سراہا اور اور فوری نوعیت کے تمام امور پر مکمل تعاون فراہم کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :