ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے ایکسائز فیس کی مد میں ایک ارب ستر کروڑ باسٹھ لاکھ روپے اکٹھے کر لیے

بدھ 6 جون 2018 21:01

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے گیارہ ماہ میں ایکسائز فیس کی مد میں 114فی صد ریکارڈ ریکوری حاصل کر لی ۔

(جاری ہے)

محکمہ ایکسائز ،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس راولپنڈی ڈویژن کے ذرائع نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایاکہ ایکسائز فیس کی مد میں مجموعی سالانہ ہدف 1,49,9200000 (ایک ارب انچاس کروڑ بانوے لاکھ )روپے مقرر کیا گیا تھا جس کے مقابلے میں ایکسائز راولپنڈی نے پہلے گیارہ ماہ میں ہدف کا 114فی صد حاصل کرتے ہوئے 1,70,6200000 (ایک ارب ستر کروڑ باسٹھ لاکھ )روپے کا ریونیو اکٹھا کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :