کوئٹہ میں پولیس پر حملہ

ارباب کرم خان روڈ پرپولیس موبائل پرفائرنگ،پولیس اہلکارجاں بحق ہو گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 6 جون 2018 18:52

کوئٹہ میں پولیس پر حملہ
کوئٹہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-06 جون 2018ء ) :بلوچستان کے صوبائی درلحکومت کوئٹہ میں پولیس پر حملہ ہوا ہے۔کوئٹہ کی ارباب کرم خان روڈ پرپولیس موبائل پرفائرنگ کے نتیجہ میں پولیس اہلکار سعید احمد لانگو جاں بحق ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں نے ماہ مبارک کی مقدس ساعتوں میں بھی اپنے گھناونے اور سیاہ کرتوتوں سے کنارہ کشی اختیار نہیں کی۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے صوبائی درلحکومت کوئٹہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔فائرنگ میں پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ارباب کرم خان روڈ پرپولیس موبائل پرفائرنگ کے نتیجہ میں پولیس اہلکار سعید احمد لانگو جاں بحق ہو گیا۔اس حوالے پولیس اور ملزمان کے مابین فائرنگ کان تبادلہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں حملہ آور ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے حملہ آور کی لاش کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے دوسری جانب شہد پولیس اہلکار کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔شہید پولیس اہلکار کی شناخت سعید احمد لانگو کے نام سے ہوئی ہے۔ہسپتال میں ضروری کاروائی کے بعد سعید احمد لانگو کی لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی چند روز قبل ڈیرہ مراد جمالی میں دھماکے میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیاتھا۔دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سیمت 4افراد زخمی ہو گئے تھے۔