ْ شہر بھر میں عید کی آمد پر پر تمام بازاروں اور شاپنگ سنٹرز کے گردونواح میں سکیورٹی مزید سخت

ڈکیتی کی واردتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام علاقوں میں ناکہ بندی بڑھا دی گئی، پولیس

بدھ جون 21:01

راولپنڈی06جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او)راولپنڈی کی ہدایت پر سٹی پولیس کی جانب سے شہر بھر میں عید کی آمد پر پر تمام بازاروں اور شاپنگ سنٹرز کے گردونواح میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل کو بہتر کرنے کے ساتھ چھوٹی پڑی شاہراوں پر ناکہ بندی بڑھا دی گئی ہے تاکہ جرائم پیشہ افراد اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث افراد کو قابو کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ سٹی پولیس آفیسرراولپنڈی افضال احمد کوثرنے راولپنڈی کے تمام ڈویژن پولیس افسران اور متعقلہ تھانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ عید کی خریداری کے موقع پر تمام چھوٹے بڑے بازاروں میں پولیس کے نوجوان الرٹ رہیں اور مشکوک افراد پر کڑی نطر رکھی جائے۔سی پی او نے ہدایت کی ہے کہ گذشتہ دنوں مختلف علاقوں میں ہونے والی ڈکییتی کی واردتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام علاقوں میں ناکہ بندی ذیادہ کر دی گئی ہے اور تمام مشکوک گاڑیوں اور موٹرسائیکلز کی چیکنگ کی جاتی ہے جبکہ گشت پر معمور ٹیموں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :