منافع خوروں اور غیر معیاری اشیاء بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاون،61ملزمان گرفتار،45لاکھ سے زائد جرمانہ

ضلع بھر میںگرانفروشوں،منافع خوروں کوگرفتار کر کے جیل بھجوایا گیا، اے ڈی سی جی سارہ حیات

بدھ 6 جون 2018 21:01

راولپنڈی06جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے منافع خوروں اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے گذشتہ بیس دنوں میں 61ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھجوایا دیا ہے جبکہ 45لاکھ 83ہزار سے زائد جرمانے کئے گئے ہیں۔اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)سارہ حیات نے "اے پی پی " سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یکم رمضان سے 20رمضان تک ضلع بھر میں گرانفروشوں،منافع خوروں اور غیر معیاری اشیاء خرودونوش ٖفروخت کرنے والے افراد کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی ۔

انہوں نے بتایا ہے کہ راولپنڈی کی تمام تحصیلوں کے رمضان سستا بازاروں اور عام مارکیٹوں میں اسسٹنٹ کمشنرز،مجسٹریٹ اور انتظامیہ کے متعلقہ افسران کی نگرانی میں منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا۔

(جاری ہے)

کریک ڈاون کے دوران راولپنڈی شہر و چھاونی کے علاوہ تمام تحصیلوں جن میں ٹیسکلا،مری،گوجر خان،کہوٹہ ،کلر سیداںاور دیگر علاقوں میں منافع خوروں اور غیر معیاری اشیاء خرودونوش فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی میں 61افراد کو گرفتار کرکے جیل بھجوایا گیا ہے جبکہ اس کریک ڈاون میں 45لاکھ83ہزارایک سوروپے جرمانہ کیا گیا ہے۔

اے ڈی سی جی سیارہ حیات کا کہنا ہے کہ شہریوں سے اشیاء خردونوش کی زائد قیمتیں وصول کرنے اور غیر معیاری سامان فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی جاری رہے گی اور کسی سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :