لاہور ہائیکورٹ نے نئی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کر دی

بدھ 6 جون 2018 21:04

لاہور۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے نئی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کر دی۔ جسٹس شاہد کریم نے مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی کرم الہی بندیال کی درخواست پر سماعت کی جس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندیوں کو چیلنج کیا گیاتھا۔

(جاری ہے)

درخواست میں اعتراض اٹھایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی حلقے کے جغرافیائی حدود کا خیال نہیں رکھا جبکہ نئی حلقہ بندیوں کے اعتراضات کو بھی دور نہیں کیا اور حلقے کومختلف حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ الیکشن کمیشن کی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیا جائے، عدالت نے درخواست گذار کے وکیل کے دلائل سُننے کے بعد حلقہ بندیوں کیخلاف درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دیا۔