محکموں کی عدم دلچسپی کے باعث نادہندہ امیدواروں کی فہرستیں نہ بن سکیں

بدھ جون 21:04

لاہور۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) پنجاب میں سوئی گیس،، بجلی کی کمپنیوں اور محکموں کی عدم دلچسپی کے باعث الیکشن لڑنے والے نادہندہ امیدواروں کی فہرستیں نہ بن سکیں۔پی ٹی سی ایل کے سوا کسی بھی محکمے نے الیکشن کمیشن کونادہندگان کی فہرستیں فراہم کیں نہ ہی الیکشن کمیشن سے امیدواروں کی فہرستیں مانگیں۔ تفصیلات کے مطابق دی الیکشنز ایکٹ 2017 کے تحت کوئی بھی نادہندہ شخص قومی یا صوبائی اسمبلی کا الیکشن نہیں لڑ سکتا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے اس ضمن میں ایف بی آر، ایف آئی اے، نیب اور سٹیٹ بینک کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے جو ہر امیدوار کے متعلق اپنے ادارے کا این او سی پیش کرنے کے پابند ہونگے تاہم سوئی گیس،، لیسکو، گیپکو، آئسکو،فیسکو،میپکو،ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اور ایل ڈی اے،واسااور دیگر اداروں کی طرف سے نادہندہ امیدواروں کے حوالے سے کسی قسم کی دلچسپی ظاہر نہیں کی گئی،ان اداروں کی طرف سے نہ تو الیکشن کمیشن کو نادہندگان کی فہرستیں فراہم کی گئی ہیں نہ ہی کمیشن سے امیدواروں کی فہرستیں طلب کی گئی ہیں،پی ٹی سی ایل واحد ایسا محکمہ ہے جس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو نادہندگان کی فہرستیں فراہم کی گئی ہیں۔