Live Updates

این ای125میں ترقیاتی کام جاری رکھنے کیخلاف درخواست دائر

بدھ 6 جون 2018 21:04

لاہور۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کیخلاف ریٹرننگ افسر اور الیکشن کمیشن کو درخواست دیدی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے دائر درخواست میں لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 میں جاری ترقیاتی کاموں پر اعتراض فائل کیا ہے ، یہ درخواست این اے 125 کے آر او آصف بشیر کوجمع کروائی گئی ہے، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ مریم نواز یو سی چیئرمینوں کے ذریعے سڑکیں اور گلیاں تعمیر کروا رہی ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات