سیف الملوک کھوکھر نیب میں پیش

بدھ 6 جون 2018 21:05

لاہور۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق ممبر صوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر نے بدھ کے روز نیب آفس لاہور میں نیب افسران کے روبرو پیش ہو کر مطلوبہ سوالات کے جوابات دے دیئے۔

(جاری ہے)

نیب ترجمان کے مطابق سیف الملوک کھوکھر کو فیرزپور سٹی ہائوسنگ سکیم کیس کے حوالے سے طلب کیا گیا تھا جس پر وہ نیب افسران کے روبرو پیش ہوئے اور فیروز پور سٹی ہائوسنگ سکیم کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔