تحریک انصاف بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر ریحام خان کی کتاب کا الزام پی ایم ایل این پر لگارہی ہے، ملک منصور افسر

بدھ 6 جون 2018 21:05

راولپنڈی06جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما وممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی ملک منصورافسرنے کہا ہے کہ ریحام خان کی کتاب مارکیٹ میں نہیں آئی لیکن تحریک انصاف کی قیادت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

بوکھلاہٹ یہ عالم ہے کہ بغیرسوچے سمجھے اس کتاب کی اشاعت کا الزام بھی مسلم لیگ ن کی قیادت پر لگایا جارہا ہے جس میں کوئی حقیقت نہیں ہے،تحریک انصاف آئندہ انتخابات میں یقینی شکست سامنے دیکھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے ،مسلم لیگ ن اس وقت بھی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اورآئندہ الیکشن میں ملک بھرسے تاریخی کامیابی حاصل کرکے قومی وصوبائی حکومتیں بنائے گی ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے آفس میں مسلم لیگ ن کے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کارکنوں کو اس موقع پر ہدایت کی کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں کسی کی باتوں میں نہ آئیں ڈورٹوڈورمسلم لیگ ن کی مہم چلائیں اور مسلم لیگ ن کے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کردیں عوام کے ووٹ پر کسی کو اس بار شب خون مارنے نہیں دینگے عوام کے ووٹ کی عزت ہرصورت بحال کرنا ہی مسلم لیگ ن اوراس کی قیادت کا مشن ہے اوریہ مشن مسلم لیگ ن کے کارکنان اورعوام کے تعاون سے ہی پورا ہوگا۔