لیگی رہنما چوہدری مامون انور نے این ای61سے الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے

بدھ 6 جون 2018 21:05

راولپنڈی06جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) مسلم لیگ ن کینٹ کے رہنما چوہدری مامون انور نے حلقہ این ای61سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے اس موقع پرمسلم لیگ ن کینٹ کے کارکنان کی ایک بڑی تعداد بھی ان کے ہمراہ موجود تھی،چوہدری مامون انورنے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی اورمقبول ترین سیاسی جماعت ہے میں نے حلقہ این ای61سے الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں اگرمسلم لیگ ن کی قیادت نے مجھ پر اعتماد کیا اور ٹکٹ دیا تو سیٹ جیت کر قیادت کی جھولی میں ڈال دونگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی شہر و کینٹ کے علاقے مسلم لیگ ن کا گڑھ بن چکے ہیں یہاں جتنے ترقیاتی کام مسلم لیگ ن نے کرائے آج تک کوئی سیاسی جماعت نہیں کراسکی،حلقہ این ای61سے مسائل کا خاتمہ اورعوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے حلقے کی عوام اورمسلم لیگ ن کینٹ کے کارکنان میرے ساتھ ہیں اس حلقے کارہائشی ہوں یہاں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں پارٹی قیادت ٹکٹ کے حوالے سے جو فیصلہ کریگی وہ قبول کرئونگا