سادہ لوح انسانوں سے ATM کارڈ لیکر لوٹنے والا ملزم گرفتار

بدھ 6 جون 2018 21:05

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) اکوڑہ خٹک پولیس کی کامیاب کارروائی ،سادہ لوح انسانوں سے ATM کارڈ لیکر لوٹنے والا ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف جُرم کردیا۔ پولیس نے لوٹی گئی رقم برآمد کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خیر آباد کے مقام پر عبدالغفار ولد اعتبار خان عمر 67 سال ساکن نظام پور کے ساتھ بھی ایسا واقعہ پیش آیا جو رقم نکلوانے MCB برانچ خیرآباد آئے لیکن ATMکارڈ کی سمجھ نا آنے کی وجہ سے وہاں موجود ایک نوجوان نے کارڈ لیکر پیسے نکلوانے کا کہا ATM استعمال کرنے کے بعد عبدالغفار بابا کو کہا کے اپ کے اکاوئنٹ میں رقم موجود نہیں ہیں منیجر کے پا س چلے جائیں بابا منیجر کے پاس گئے تو منیجر نے کہا کہ اپ کے اکاوئنٹ سے ابھی 25000 روپے نکل چکے ہیں واپس آکر وہ نوجوان ATM کارڈ سمیت فرار ہو چکا تھا جس پر عبدالغفار بابا نے فوری طور پر اکوڑہ پولیس سے رابطہ کیا۔

(جاری ہے)

جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید شہزاد ندیم بخاری کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ اکوڑہ خٹک کے علاقہ میں ایک منظم گروہ سادہ لوح عوام سے ATM کارڈ لیکر اُن کے لئے رقم نکلوانے کا کہہ کر ATMسے رقم نکال کر رفو چکر ہو جاتے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید شہزاد ندیم بخاری نے ایس ایچ ائو تھانہ اکوڑہ انسپکٹر بشیر خان کو مذکورہ ملزمان کی گرفتاری اور لوٹی گئی رقم برآمد کرنے کا ٹاسک سونپا ۔

ایس ایچ ائو تھانہ اکوڑہ انسپکٹر بشیر خان فوراATMمشین کے پاس لگے کیمرے کی فوٹیج حاصل کرکی جدیدٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے تمام ناکہ بندیوں کو بھیج دیں جس پر مطلوبہ شخص حضرت حسین ولد منظر علی ساکن فاروق بانڈہ تور ڈھیر صوابی کو گرفتارکر کے دھوکے سے لوٹی گئی رقم اور ATM کارڈ برآمد کرلیا ۔ابتدائی تحقیقات میں اعتراف جرم کرتے ہوئے تمام حقائق اُگل دیے پولیس نے مقدمہ درج کرکے مذید تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :