رہزنوں کی موجودگی پر پولیٹیکل انتظامیہ کی کارروائی، فائرنگ میں ایک اہلکار زخمی، دو مشکوک افراد گرفتار

بدھ جون 21:05

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) پولیٹیکل انتطامیہ نے خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقے سردار کلی غنڈی میں رہزنوں کی موجودگی کی اطلاح پر کارروائی کرتے ہوئے دو مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ملزموں کی فائرنگ سے ایک خاصہ دار اہلکار بھی زخمی ہوا، تفصیلا ت کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ کو منگل کی رات شام بارہ بجے کے قریب غنڈی سردار کلی میں رہزنوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی جس پر خاصہ دار فورس نے ایک گشتی ٹیم تشکیل دے کر مذکورہ علاقے میں ملزمان کے خلاف چھاپہ مار تاہم ملزمان خاصہ دار فورس کی گاڑی دیکھ کر اس پر فائرنگ کردی جس سے خاصہ دار فورس کا ایک اہلکار صادق آفریدی عرف فوجی زخمی ہوا جس علاج معالجے کیلئے پشاور منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے،،فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی اے پی اے جمرود زاہد عثمان نے اضافی نفری طلب کرکے علاقے میں سرچ اپریشن کیا اور اس دوران دو مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔