Live Updates

نوشہرہ کے دو قومی پانچ صوبائی حلقوںکیلئی113 امیدواروںنے فارم نامزدگی وصول کرلیے

عائشہ گلالئی نے سابق وزیر اعلی پرویز خٹک کے مقابلے میں حلقہ این اے 25 کے لیے کاغذات نامزدگی وصول کیے

بدھ 6 جون 2018 21:05

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) نوشہرہ کے دو قومی پانچ صوبائی حلقوںکیلئی113 امیدواروںنے فارم نامزدگی وصول کرلیے ہیں اور اب تک ایک آزاد امیدوار نے کاغذات جمع کرادئیے ہیں۔ عائشہ گلالئی نے سابق وزیر اعلی پرویز خٹک کے مقابلے میں حلقہ این اے 25 کے لیے کاغذات نامزدگی وصول کیے گئے ہیں۔پی کے 62 پر براہ راست دو خواتین نے بھی فارم نامزدگی وصول کیے۔

سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ایک قومی این اے 25 اور دو صوبائی حلقوں پی کے 61-64جبکہ اے این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات میاں افتخار حسین پی کی65 پی پی پی کے سابق سینٹر سر دار علی خان این ای26 پر پی ٹی ائی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر عمران خٹک کے مد مقابل ہوں گے۔ جبکہ پی کے 63 پر سابق صوبائی وزراء پی ٹی ائی کے میاں جمشید الدین کاکاخیل، پی پی پی کے لیاقت شباب جبکہ این پی کے امیدوار شاہد خان خٹک کے مابین مقابلہ ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف عائشہ گلالئی گروپ کے سربراہ سابق ایم این اے عائشہ گلالئی کے لیے حلقہ این اے 25 کے ریٹرنگ افیسر ایڈیشنل سیشن جج دوست محمد خان کی عدالت سے ان کے نمائندوں کے زریعے فارم وصول کیاگیا۔ اسی طرح ارشاد علی ، شیر علی ، پی ایم ایل این کے مشعیت الرحمن، سابق وزیر اعلی پرویز خٹک کے بیٹے محمد ابراہیم خان خٹک، دانیا ل افریدی، محمد منیر، پی پی پی کے جعفر خٹک نے کاغذ ات نامزدگی وصول کیے اسی طرح ریٹرنگ افیسر ایڈیشنل سیشن جج حق نواز خان کی عدالت سے این اے 26 کے لیے پی ایم ایل این کے مشعیت الرحمن، پی پی پی کے محمد داود خٹک پی پی پی کے کورنگ امیدوار فیروز جمال شاہ کاکاخیل، پرویز خٹک کے بھانجے اے رحمن خٹک، زین اللہ، محمد تنویر، ساجد پرویز اسی طرح پی کے 61 سے ریٹرنگ افیسر سول جج محمد ولی مہمند کی عدالت سے خیر الابرار، جماعت اسلامی کے عنایت الرحمن، عبدالرحمن، پرویز خٹک کے صاحبزادے کورنگ امیدوار محمد اسماعیل خٹک، محمد یاسین، اے این پی کے اعجاز حسین ایڈوکیٹ، جماعت اسلامی کے نازد علی، جے یوائی ف کے حافظ سلمان الحق ، پی پی پی کے محمد اسلم، محمد وسیم علی شاہ، پی کے 62 ریٹرنگ افیسر سول جج شکیل ارشد کی عدالت سے پی پی پی کے میجر ریٹائرڈ بصیر خٹک، حنیف اللہ خان، دیدار الدین، فضل محمود، پی ایم ایل این کی حمیدہ بی بی، ظفر اللہ، محمد منیر، وقار احمد، محمد ادریس، محمد الطاف الدین، ارسلان خٹک، محمد نہال ، نعیم عباس، رضیہ نوشین، جبکہ پی کے 63 ریٹرنگ افیسر سول جج فدا محمد کی عدالت سے پی پی پی کے سابق صوبائی وزیر لیاقت شباب، پی ایم ایل این کے اختیار ولی، محمد عمر، مشعیت الرحمن، پی پی پی کے بیرسٹرمیاں سرور مظفر شاہ، مناس خان، اقبال حسین، جے یوائی کے محمد الیاس ، ڈاکٹر گوہر علی، ایم کیو ایم کے تاج نواب، شمس الرحمن ،جے یو پی کے محبوب احمد شیخ، اسی طرح پی کے 64 کے ریٹرنگ افیسر ارشاد علی محسود کی عدالت سے تحریک لیبک کے سیدحیدر علی شاہ، سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے صاحبزادے کورنگ امیدوار محمد اسحق خٹک ، جمشید علی شاہ، پی ایم ایل این مشعیت الرحمن، امتیاز علی،پی پی پی کے بیرسٹر میاں یوسف جمال شاہ ، عبدالوکیل خان، محمد فیصل خٹک، اللہ داد خان درانی جبکہ پی کے 65 کے ریٹرنگ افیسر سول جج سیماب وحید صدیقی کی عدالت سے اختر خان، نصر اللہ خان، جواد نبی سینا، ابراہیم خان، واجد حسین، محمد داور خان، سید علی خان، رخسار علی نے کاغذات نامزدگی وصول کرلیے۔

جبکہ کہ پی کے 65 سے اختر علی نے آزاد امیدوار کی حثیت سے سول جج سیماب وحید صدیقی کی عدالت میں کاغذات نامزدگی جمع کرالیے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات