ڈی آئی خان، خواتین کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم ،چارافرادزخمی

بدھ جون 21:05

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) چودھوان کے علاقہ میں خواتین کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم ،،فائرنگ ،کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کا آذادانہ استعمال ،دونوں جانب کے چار افراد زخمی حالت میں ہسپتال پہنچ گئے ،،پولیس نے دونوں جانب کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔

(جاری ہے)

تھانہ چودھوان کے علاقہ کوٹ عیسیٰ خان کے قریب خواتین کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان لڑائی کے دوران فائرنگ ،کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کا آذادانہ استعمال کیاگیا جس کے نتیجے میں ایک جانب محمد محمود ،سلیمان اور نعمان پسران کریم بخش قوم مکل ساکنان کوٹ عیسیٰ جبکہ دوسری جانب گلستان شدید زخمی ہوگئے ۔

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔۔پولیس نے گلستان ،احسان اللہ ،امان اللہ ،جاوید اور مصطفی سمیت دونوں جانب کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :