آراوشاکر اللہ خان کا تحصیل پروا کے مختلف پولنگ سٹیشنز کا خصوصی دورہ

بدھ 6 جون 2018 21:08

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) قومی اسمبلی این اے 39 ڈیرہ کے ریٹرنگ آفیسر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج ڈیرہ شاکر اللہ خان نے تحصیل پروا کے مختلف پولنگ سٹیشنز کا خصوصی دورہ کیا ۔اس موقع پر ان کے فوکل پرسن کاشف نواز بھی اور دیگر سٹاف بھی ان کے ہمراہ موجود تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں پروآ اور رمک سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں مختلف پولنگ سٹیشن میں سہولیات ،انتظامات اور سیکورٹی امور کا جائزہ لیا۔

انہوںنے پولنگ سٹیشنز کی تبدیلی کے حوالے سے دی گئی متفرق درخواستوں پر احکامات جاری کیے ۔انہوںنے پولنگ سٹیشنز پر ووٹرز کے لئے موجود سہولیات ،پانی بجلی اور سایہ دار جگہوں سمیت دیگرانتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے اسے تسلی بخش قرار دیا ۔انہوںنے تمام پولنگ سٹیشن پر سیکورٹی انتظامات کو انتہائی سخت رکھنے کی ہدایات جاری کیں ۔