پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے خواتین نشست پر خواتین کو پارٹی ٹکٹ جاری

پہلے مرحلے میں مسز فرخ خان،خدیجہ عمر فاروقی ،آمنہ الفت،کنول نسیم، تبسم ناز،سیدہ ثمرین تاج کو خواتین نشست کیلئے پارٹی ٹکٹ جاری کیے گئے

بدھ 6 جون 2018 21:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ نے خواتین کی مخصوص نشست پرانتخابات میں حصہ لینے کیلئے خواتین کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنا شروع کردیئے ہیں اس سلسلہ میں آج پہلے مرحلہ میں پارٹی ٹکٹ کیلئے جمع کروائی جانے والی درخواستوں پر مسز فرخ خان کو قومی و صوبائی نشست ،صوبائی نشست پنجاب کیلئے خدیجہ عمر فاروقی ، آمنہ الفت،ثمرین تاج، کنول نسیم ثمعیہ طارق کو باقاعدہ طور پر پاکستان مسلم لیگ کاپارٹی ٹکٹ جاری کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :