پاکستان پولیو فری ملک نہ بن سکا ، دکی میں ایک اور پولیو کیس کی تصدیق ہوگئی

بدھ 6 جون 2018 21:17

دکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) پاکستان پولیو فری ملک نہ بن سکا عالمی ادارہ صحت کی تمام تر کوششیں ناکام ہوگئی،دکی میں ایک اور پولیو کیس کی تصدیق ہوگئی ۔

(جاری ہے)

پولیو کے فوکل پرسن ڈاکٹر عبدالعزیز کے مطابق یوسی صدر کے کلی بابڑان میں 18ماہ کے محمد عثمان ولد عبدالبصیر میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔ڈاکٹر عبدالاعزیز نے بتایا کہ رواں سال 2018 ء میں پاکستان میں پولیو کا یہ تیسرا کیس ہے اور تینوں کیسز ضلع دکی سے رپورٹ ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل مارچ اور اپریل کے مہینے میں پولیو کے دوکیسیز رپورٹ ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :